Ticker

10/recent/ticker-posts

نیوکنکشن، بل کریکشن، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں اضافہ، بلوں کی اقساط و دیگر سہولات کی آن لائن فراہمی

پرڈیجیٹل گیپکو کے حوالے سے گیپکو انتظامیہ کا ایک اور اہم اقدام

گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو میں اینڈ یوزر ٹریننگ(EUT) سیشن کا انعقاد، ٹریننگ کا مقصد گیپکو افسران اور ای آر پی پروگرام سے منسلک ملازمین کو اس پروگرام سے روشناس کروانا اور اس کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے جس کا بنیادی مقصد صارفین کو نئے کنکشن کے لئے آن لائن اپیلیکیشن جمع کروانے کے مراحل کو آسان اور سہل بنانا ہے تاکہ صارفین کو دور درا ز دفاتر کا سفر نہ کرنا پڑے اور وہ گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر نئے کنکشن،کے حصول کے پراسس کو بآسانی اور انتہائی سرعت کے ساتھ مکمل کر سکیں اس کے علاوہپی آئی ٹی سی (PITC) آن لائن کنکشن سسٹم، آن لائن کریکشن سسٹم، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں اضافہ، بلوں کی اقساط و دیگر سہولات فراہم کر نا ہے۔


گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے گیپکو کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے ویژن پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت صارفین کو بہتر سے بہتر ین اور جدید سہولیات کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے۔  گیپکو انتظامیہ صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے روائتی مروجہ طریقوں کی جگہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ روز مرہ کے دفتری امور کو بہتر اوربروقت طریقہ سے مکمل کرنے اور محفوظ بنانے کیلئے گیپکو کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزکرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے اس حوالے سے گیپکو کے تمام شعبوں خصوصاََ کسٹمر سروسز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ گیپکو سٹاف اور صارفین کے درمیان ایک صارف دوست ماحول پیدا ہو۔اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو محمد ایوب کی ہدایت پر گیپکو ریجن کے تمام آپریشن سرکلز افسران و ملازمین کو پی آئی ٹی سی (PITC) آن لائن کنکشن سسٹم، آن لائن کریکشن سسٹم، بلوں کی تاریخ ادائیگی میں اضافہ، بلوں کی اقساط پر جامع ٹریننگ سیشن مکمل کروا دیئے گئے ہیں اورگیپکو میں انٹر پرائز ریسورسز پلاننگ (ای آر پی) کا عمل تکمیل کے مراحل کے قریب ہے اب تک فنانس، ہیومن ریسورسز، میٹریل مینجمنٹ اور پراجیکٹ سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹللائز کر دیا گیا ہے۔


 گیپکو کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ اور کمپیوٹر سنٹر کے ماسٹر ٹرینرز نے گیپکو کے سرکل، ڈویژن، اور سب ڈویژن کی سطح پر ٹیکنیکل آفیسرز، ٹیکنکل اسسٹنٹ، ہیڈ ڈرافٹس مین، ٹریسر، لائن سپرنٹنڈنٹس اور کلرکس کو آن لائن نیو کنکشن اور صارفین کو شکایات کے مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی ٹریننگ سیشن کروا دیئے گئے ہیں جس کا بنیادی مقصد صارفین کو نئے کنکشن کے لئے آن لائن اپیلیکیشن جمع کروانے کے مراحل کو آسان اور سہل بنانا ہے تاکہ صارفین کو دور درا ز دفاتر کا سفر نہ کرنا پڑے اور وہ گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر نئے کنکشن،کے حصول کے پراسس کو بآسانی اور انتہائی سرعت کے ساتھ مکمل کر سکیں۔ گیپکو کی ویب سائیٹ http://www.gepco.com.pkپر درخواست فارم کی وصولی کے بعد متعلقہ سب ڈویژن کا عملہ خود صارف سے کاغذات وصول کرے گا اور سروے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔ تمام مراحل کی بذریعہ ایس ایم ایس صارف کو اطلاع دی جائے گی۔ علاو ازیں صارفین کو بجلی سے متعلقہ خرابی یا کسی اور شکایت کے اندراج اور اس کے بروقت ازالہ کیلئے کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال کیا گیا ہے جس کے استعمال کے بارے میں بھی گیپکو کے متعلقہ سٹاف کو مکمل ٹریننگ دی گئی ہے۔

گیپکو افسران اور ای آر پی پروگرام سے منسلک ملازمین کو اس پروگرام سے روشناس کروانے اور اس کے فوائد سے آگاہ کرنے کیلئے ریجن بھر میں مرحلہ وار اینڈ یوزر ٹریننگ کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں فنانس ڈائریکٹوریٹ کے ماسڑ ٹرینرز محمد آصف، عثمان افضل اور غلام محمد، میٹریل مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے جواد احمد، عمیر حفیظ اور وہاب سعید، پراجیکٹ سسٹم کے محمد سلیم بٹ، ناصر نسیم، ندیم طاہر اور ہیومن ریسورسز ڈائریکٹوریٹ سے اظہر یعقوب، انور علی ڈھر اور عرفان جمیل نے گیپکو کے مختلف ڈائریکٹوریٹ کے اس پروگرام سے منسلک تمام افسران و ملازمین کو اس کے استعمال اور فوائد سے آگاہ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ٹریننگ سیشنز میں گیپکو کے ٹرینرز کے علاوہ دوسری کمپنیوں سے ماہر ٹرینرز ذوالفقار حسین جعفری(پراجیکٹ مینجر اباکس)، سلمان ضیاء (پراجیکٹ مینجر ایفکو) اور ان کی ٹیم تما م ٹریننگ سیشنز میں بھرپور تعاون اور شرکت کر رہے ہیں جس کیلئے میں اور گیپکو انتظامیہ ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے ٹریننگ سیشنز کے کامیابی سے انعقاد پر پراجیکٹ مینجر اظہر یعقوب اور انکی ٹیم،پاور پوزر /ماسٹر ٹرینرز، ای آر پی ٹیم اور تمام انتظامی افسران کے بھرپور تعاون اور کاؤشوں کو سراہتے ہوئے اپنی اور گیپکو انتظامیہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر پی ایاز احمد کی زیر نگرانی پرجیکٹ مینجر اظہر یعقوب کی سربراہی میں گیپکو ای آر پی کی ٹیکنیکل ٹیم عبدالجبار خاں، وجاہت گِل، امجد شوکت، رفاقت علی اور اظہر محمود  پر مشمل مرکزی کنٹرول روم قائم کی اگیا ہے جو ان ٹریننگ سیشنز کی تکمی کیلئے تمام ٹیکنیکل سہولیات فراہم کر رہا ہے اور انہی کی کوششوں سے ان تمام عمل کو احسن طریقہ سے پایا تکمیل کو پہنچایا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments