Ticker

10/recent/ticker-posts

بجلی کے نئے کنکشن کےلئے درخواست دینے کا مکمل طریقہ

بجلی کے نئے کنکشن کےلئے درخواست دینے کا طریقہ

 گیپکو صارفین اب اپنی نئے کنکشن کی درخواست گھر بیٹھے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ گیپکو کے گھریلو، کمرشل اور زرعی /ٹیوب ویل کے تمام صارفین گیپکو کی ویب سائٹwww.gepco.com.pk پر دیئے گئے لنک کے ذریعے اپنی نئے کنکشن سمیت موجودہ لوڈ میں توسیع، میٹر کی ملکیت نام کی تبدیلی اور ٹیرف کی تبدیلی کیلئے درخواست گھر بیٹھے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

How to apply for new electricity connection


ویب سائیٹ پر گیپکو کے گھریلو، کمرشل اور زرعی /ٹیوب ویل کے تمام صارفین تقریباََ اسی طرح سے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں تاہم یہاں پر آپکو نئے گھریلو کنکشن کیلئے درخواست دینے کے طریقہ کے بارے میں بتا یا جائے گا۔

نئے کنکشن کے درخواست دینے کیلئے آپکو گیپکو کی ویب سائیٹ پر دیئے گئے فارم کوآن لائن احتیاط کے ساتھ بھرنا ہے اور آن لائن ہی ضروری سکین شدہ دستاویزات لف کرنا ہوتے ہیں۔ درخواست فارم مکمل کرتے وقت احتیاط سے کام لیں اور تما م سرخ رنگ کے سٹار والے خانوں کو ضرور بھریں اور کسی قسم کی غلط معلومات/دستاویزت ہر گز فراہم نہ کریں۔ 

مرحلہ نمبر 1
سب سے پہلے گیپکو کی ویب سائیٹhttps://www.gepco.com.pkکے Homeپیج پر Customer Servicesکے Tabمیں New Connection Procedureپر کلک کریں ۔

New electricity meter online application
New electricity meter online application


 مرحلہ نمبر 2
آپ کے سامنے کھلنے والے پیج پر 4تصویریں ہوں گی جن پر مختلف کنکشنز کی تفصیل درج ہو گی آپ کسی بھی تصویر پر کلک کریں۔
New electricity meter online application
GEPCO online application for new connection

 مرحلہ نمبر 3
 اس کے بعد آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو کھلے گی۔ آپ بائیں جانب تیسرے نمبر کے Apply New ConnectionکےTabپر کلک کریں 
New electricity meter online application
online application for new connection

 مرحلہ نمبر 4
اب آپ کے سامنے ایک فارم کھُل جائے گا جس پر آپ مرحلہ وار اپنی تما م تفصیلات فراہم کریں اور غلط معلومات کی فراہمی سے اجتناب کریں گے۔
New electricity meter online application
online application for new connection

۔  اپنی حیثیت منتخب کریں آپ گھر کے مالک ہیں یا کرایہ دار
۔ درخواست گزارو والد/خاوند کانام
۔ قومی شناختی کارڈ کا نمبر
۔ مکمل موجودہ پتہ (وہ پتہ جہاں پر آپ نئے کنکشن کے خواہاں ہیں)
۔ موبائل نمبر (دو نمبر فراہم کرنے کی کوشش کریں) 


فارم کے اگلے حصے میں اس شخص کی معلومات لکھی جائیں گی جس سے گیپکو کنکشن کی فراہمی کے مراحل میں رابطہ کر سکے یہ معلومات اوپر والے حصے کے مطابق بھی ہو سکتی ہیں اور مختلف بھی۔
۔جو شخص گیپکو سے رابطہ میں رہے گا اس کا نام
۔موبائل نمبر
۔مکمل پتہ (رابطہ کنندہ)
۔درخوست دینے والے سے رشتہ
۔ ای میل ایڈریس (اگر آپ ای میل استعمال کرتے ہیں تو ضرور لکھیں)
فارم کے اگلے حصے میں آپ کو اُس جگہ(احاطہ) یہاں پر میٹر لگایا جانا ہے کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی تمام تفصیلات احتیاط سے بھریں۔
۔ جگہ (احاطہ) میں پہلے سے لگے ہوئے میٹروں کی تعداد
۔ کم از کم درکار لوڈ(کلو واٹ میں)
۔ احاطہ (جگہ) کا پتہ (جہاں میٹر لگایا جاناہے)

فارم کے اگلے حصے میں آپ کو جگہ(احاطہ) کے ہمسائے کی معلومات فراہم کرنا ہوتی ہے۔
۔ کسی ہمسائے یا اسی جگہ پر پہلے سے لگے ہوئے میٹر کا حوالہ نمبر
۔ ہمسائے کا نام و پتہ


اکثر اوقات گیپکو کے پاس ایک سے زائد کمپنیوں کے میٹر موجو د ہوتے ہیں تو گیپکو آپ کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ آپ اپنی مرضی کی کمپنی کا میٹر لگوا سکیں (جو آپشن میں موجود ہو)۔
۔ میٹر کی کمپنی کا نام

فارم کے آخری حصہ میں آپ کو سکین شدہ مندرجہ ذیل (4) دستاویزات کی کااپیاں اَپ لوڈ کرنا ہوں گی۔ یا د رہے دستاویزات کا Jpgیا Pdfفارمیٹ میں اور زیادہ سے زیادہ300کلو بائٹس تک ہونا ضروری ہے۔
نمبر 1۔ جائیداد کی ملکیت کاثبوت (رجسٹری وغیرہ)
نمبر2۔درخواست گزار کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی  (کوشش کریں کے ایک صفحہ پر ہی سامنے اور پیچھے کا حصہ فوٹوکاپی کروا لیں)
نمبر3۔ گواہ کی کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی  (کوشش کریں کے ایک صفحہ پر ہی سامنے اور پیچھے کا حصہ فوٹوکاپی کروا لیں)
نمبر4۔ کسی ہمسائے یا اسی جگہ پر پہلے سے لگے ہوئے میٹرکے بجلی کے بل کی کاپی


 آخر میں تما م شرائط و ضوابط کو غور سے پڑھیں اور ایک بار تمام فارم کو پھر سے پڑھیں اور لف شدہ دستاویزات کا جائزہ لیں۔اگر تمام فراہم کردہ معلومات صحیح ہوں تو Agreeکو Tickکرکے Captchaبھریں اور Submitپر کلک کر دیں۔ آپ کی درخواست جمع  ہو چکی ہے۔

 مرحلہ نمبر 5
فارم Submit کرنے کے بعد اس فارم کا ایک پرنٹ لیں اور اس کے ساتھ چاروں اَپ لوڈ کی جانے والی دستاویزات کی کاپیاں منسلک کریں اور اپنے متعلقہ سب ڈویژن آفس (لف کئے گئے بجلی کے بل پر سب ڈویژن کا نام درج ہو گا)میں جمع کروا دیں۔

مرحلہ نمبر 6
 درخواست کی آن لائن وصولی کے بعد متعلقہ سب ڈویژن آفس کا نمائندہ سائیٹ سروے کے دوران صارف سے ضروری دستاویزات کی کاپیاں حاصل کرے گا اور اس کے بعددرخواست کی منظوری یا مسترد ہونے پر اس کی اطلاع بھی صارف کو دے گا۔


مرحلہ نمبر 7
درخواست کی منظوری کی صورت میں درخواست گزار کو گیپکو کی طرف سے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا جو کہ درخواست گزار گیپکو کی ویب سائیٹ سے ٹریکنگ آئی یا شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے ڈائون لوڈ بھی کر سکتا ہے جسے درخواست گراز کو گیپکو کے مقرر کردہ بنک میں جمع کروانا ہو گا۔ ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد آپ کا کام ختم ہو جائے گا اور مقررہ مدت کے اندر اندر گیپکو آپ کو نیا کنکشن آپ کی جگہ پر فراہم کر دے گا۔ یاد رہے کہ ہمیشہ مکمل اور درست معلومات و دستاویزات فراہم کریں غلط اور نامکمل معمومات کی فراہمی کی صورت میں آپ کو نئے کنکشن کے حصول میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شکریہ

Post a Comment

0 Comments