Ticker

10/recent/ticker-posts

گیپکو نے پبلک سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا

گیپکو کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، گیپکو


 موسم برسات میں ممکنہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئیگیپکو نے پبلک سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا،مہم کے دوران عوام الناس کو بارشوں کے موسم میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے  بارے آگاہی دی جائے گی۔


فیلڈ افسرا ن بارشوں کے موسم میں لائنوں پر ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں خطرناک مقامات کا ذاتی طور پر معائنہ کرکے انہیں فی الفور ختم کریں تاکہ موسم برسات میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد ایوب کی افسران کو ہدایت


بارشوں کے موسم میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں اورکسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ر دیکھیں تو فوراََ گیپکو کو اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیرکو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو مت چھوئیں،کپڑے خشک کرنے کے لئے لوہے یا کسی دھاتی تار پر مت پھیلائیں کیونکہ ان میں باآسانی کرنٹ آجاتا ہے اسکی جگہ رسی یاڈوری استعمال کریں،بجلی کے کھمبوں اور ان کو سہارا دینے والے تاروں کے ساتھ یا ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی باندھیں وغیرہ ہر گز نہ باندھے،ننگے پاؤں یاگیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچ،تاراورآلات کونہ چھوئیں،بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ میں نقص کودرست کرائیں اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کرائیں،پیڈسٹل پنکھے،پانی کی موٹر وغیرہ کو بغیر سوئچ بند کئے مت چھوئیں۔اگر کہیں ٹوٹی ہوئی تار دیکھیں  تو فوراََ گیپکو کو اطلاع دیں، گیپکو انتظامیہ کی عوام الناس سے پُر زور اپیل


تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ فیلڈ افسرا ن بارشوں کے موسم میں لائنوں پر ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں خطرناک مقامات کا ذاتی طور پر معائنہ کرکے انہیں فی الفور ختم کریں تاکہ موسم برسات میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ افسرا ن کے ساتھ پبلک سیفٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی کے لئے ریجن بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کریں جس میں عوام الناس میں بارشوں کے موسم میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کا شعور اجاگر کیا جائے۔ 


اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے عوام الناس سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ  بارشوں کے موسم میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں اورکسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ر دیکھیں تو فوراََ گیپکو کو اطلاع دیں۔انہوں نے کہا کہ حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیرکو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کو مت چھوئیں،کپڑے خشک کرنے کے لئے لوہے یا کسی دھاتی تار پر مت پھیلائیں کیونکہ ان میں باآسانی کرنٹ آجاتا ہے اسکی جگہ رسی یاڈوری استعمال کریں،بجلی کے کھمبوں اور ان کو سہارا دینے والے تاروں کے ساتھ یا ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی باندھیں وغیرہ ہر گز نہ باندھے،ننگے پاؤں یاگیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچ،تاراورآلات کونہ چھوئیں،بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ میں نقص کودرست کرائیں اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کرائیں،پیڈسٹل پنکھے،پانی کی موٹر وغیرہ کو بغیر سوئچ بند کئے مت چھوئیں۔اگر کہیں ٹوٹی ہوئی تار دیکھیں  تو فوراََ گیپکو کو اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments