Ticker

10/recent/ticker-posts

گیپکو افسران و ملازمین کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کا گیپکو افسران و ملازمین کومبلغ ایک لاکھ روپے بطور اعزازیہ دینے کا اعلان 

کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ 132کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل میں حصہ لینے والے گیپکو جی ایس سی سرکل کے افسران و ملازمین کو دیئے گئے اس حوالے سے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل پر گیپکو جی ایس سی سرکل کے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز دینے کیلئے تقریب کا انعقادکیا گیا۔

Announcement of one lakh rupees reward for GEPCO officers and employees
Cash Prize for GEPCO Employees

 132کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل سے گیپکو کوٹرانسمیشن لائن لاسز میں کمی کے باعث مستقل تیکنیکی و مالی فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لائن کی تکمیل سے 132کے وی گوہد پور گرڈ اسٹیشن پر وولٹیج میں بہتری آئی ہے اور گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سورس بنا ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 132کے وی گوہد پور اور132کے وی کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن پر لوڈ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں 132 کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل پر گیپکو جی ایس سی سرکل کے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جنرل مینجر ٹیکنیکل پرورز اقبال، جنرل مینجر آپریشن مظہر نوید، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل العحمن،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد نعیم چیمہ، پی ڈی (جی ایس سی) مرزا فیصل نفیس یوسف، مینجر ایڈمن ذیشان ستار، ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا سمیت گیپکو افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گیپکو میں ملازمت کے مواقع

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا ہے کہ 132کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل سے گیپکو کوٹرانسمیشن لائن لاسز میں کمی کے باعث مستقل تیکنیکی و مالی فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لائن کی تکمیل سے 132کے وی گوہد پور گرڈ اسٹیشن پر وولٹیج میں بہتری آئی ہے اور گرڈ اسٹیشن پر ڈبل سورس بنا ہے جبکہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 132کے وی گوہد پور اور132کے وی کوٹلی لوہاراں گرڈ اسٹیشن پر لوڈ کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں 132 کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل پر گیپکو جی ایس سی سرکل کے افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں جنرل مینجر ٹیکنیکل پرورز اقبال، جنرل مینجر آپریشن مظہر نوید، ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل العحمن،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد نعیم چیمہ، پی ڈی (جی ایس سی) مرزا فیصل نفیس یوسف، مینجر ایڈمن ذیشان ستار، ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا سمیت گیپکو افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نے ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل پر گیپکو جی ایس سی سرکل کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل اور منفرد پراجیکٹ تھا کیونکہ یہاں تقریباََ 10مقامات پر مختلف لوگوں نے عدالتوں سے سٹے لے رکھے تھے جبکہ تین عدد مین لوکیشنوں پر رائٹ آف وے کے کافی گھمبیر مسائل تھے حتیٰ کہ ہمارے لوگوں پر ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئیں تھی مگر ہمارے شیر جوان کارکنوں اور دلیر افسران کی جرات،بہادری، معاملہ فہمی اور کمانڈو ایکشن ورکنگ سے ان تمام مشکلات پر قابو پایا گیا اور 132کے وی ساہو والا-گوہد پور لائن کی تکمیل ممکن ہوئی۔

گیپکو میں ملازمت کے مواقع

انہوں نے کہا کہ گیپکو کی ترقی اور نیک نامی ہمارے کارکنوں اور افسران کی پُر خلوص محنت،پیشہ ورانہ مہارت اور تجربہ کاری کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کیلئے انہیں جتنا بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ آج کی تقریب میں گیپکو افسران و ملازمین کو دیئے جانے والی تعریفی اسناد اور کیش انعامات ہمارے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اورگیپکو کیلئے گرانقدرخدمات کا محض ایک اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف غلط کام کرنے والوں سے سزا کا تصور ہے وہیں اچھا کام کرنے والوں کیلئے شاباش بھی نہایت ضروری ہے اس سے دوسروں کے اندر جذبہ مسابقت پیدا ہوتا ہے اور ادارے ترقی کرتے ہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے ٹرانسمیشن لائن کنسٹرکش کے سٹاف کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اجتماعی طور پر مبلغ ایک لاکھ روپے بطور اعزازیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ 

Post a Comment

0 Comments