چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کا حافظ آباد ڈویژن کے افسران سے کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب
اجلاس میں کسٹمر سروسز ڈائریکٹر معظم فضل، ایس ای کینٹ سرکل شیخ امان اللہ،مینجرکمرشل میاں عرفان علی، پی ایس او تصدق ایوب، ڈی سی ایم آصف چٹھہ، ڈی ڈی ٹی محمد محسن، ایکسیئن حافظ آباد رمضان عالم،ڈپٹی مینجر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر راناڈویژن ریونیو آفیسرز، ایس ڈی اوزو دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ گیپکو میں کمپلینٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے لہذاافسران جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی رکھیں اور بجلی سے متعلقہ شکایات کی بروقت درستگی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کے لئے اپنے موبائل فون ہمیشہ کھُلے رکھیں، سیٹ پر بیٹھ کر صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کریں، عوام الناس کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھیں اور جو کوئی آپ کے پاس آئے اس کا جائز مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔انہوں نے افسران کو تنبیہ کی کہ بجلی چوری کے ناسور کو ہم سب نے مِل کر جڑ سے ختم کرنا ہے جس کیلئے آپ سب میر اساتھ دیں، بجلی چور قومی مجرم ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،بجلی چوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت یا غفلت برتنے والے اہلکا ر اپنے کئے کے خود ذمہ دار ہونگے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلئے نادہندگان سے ریکوری اور لاسز میں کمی لانے کی ضرورت ہے لہذاافسران دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کیلئے کمر کس لیں اور عادی نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں اوراپنے اپنے علاقہ میں سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کو فوری دُرست کریں۔انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ افسران خودکام کی جگہ کا اچانک دورہ کریں اور محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حفاظی تدابیر پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ گیپکو سے جان لیوا حادثات سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔
0 Comments