Ticker

10/recent/ticker-posts

گیپکو ہیڈ کوارٹر میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

گیپکو ہیڈ کوارٹر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

گیپکو ہیڈ کوارٹر میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

 نبی آخرالزامان ﷺ کی رحمت تمام جہانوں اور ادوار پر محیط اور زمان و مکان کی قیود سے ماوراء ہے، وجہ کائنات حضرت محمدﷺ سے والہانہ محبت کامل ایمان کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے بنی نوع انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر قابل توقیر مقام سے روشناس کروایا،محسن کائنات حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر دور کے بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کاگیپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

تقریب سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نور محمد مرزا نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری محمد اکبرعلی قادری،میاں عبدالقیوم، حبیب حسن، صفدر علی قادری، شہباز چیمہ، رانا نوید اقبال و دیگر نے نعت رسول مقبول ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نقابت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا نے انجام دیئے۔ اس موقع پر سی ای او جی ایچ سی ایل پرویز اقبال، جنرل مینجرز مظہر نوید، رانا اشتیاق احمد، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن، چیف انجینئرز آصف ندیم، شاہد نعیم چیمہ، مینجرز شیخ امان اللہ، امتیاز چیمہ، تنویر حسین ناگرہ، بوٹا گورائیہ، فیصل نفیس،گیپکو آفیسرز و انجینئرز ایسوسی ایشن و یونین عہدیدران،ایکسیئنز، ایس ڈی اوز، افسران و ملازمین کی کثیر تعدادموجود تھی۔

 محسن کائنات حضرت محمد ﷺ نے ہمیں حق کا راستہ دکھایا،عشق نبی ﷺ ہمارے ایمان کی اساس ہے اور اس طرح کی محافل کا انعقاد قلب و روح کی تازگی اور تجدید ایمان کیلئے از حد ضروری ہے،یومِ میلاد النبیﷺ در حقیقت یوم نجات ہے جہالت سے، غلامی کی زنجیروں سے، جھوٹے خداؤوں کی خدائی سے اور اُس انقلاب کی صبح نوید ہے جس نے انسانیت کے دامن سے ظلم و درندگی کے بدنما دھبوں کو صاف کر کے اُسے رحمت و رافت کے خوشبو دار اورسدا بہار پھولوں سے بھر دیا، مقررین کا تقریب سے خطاب

چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہے کہ نبی آخرالزامان ﷺ کی رحمت تمام جہانوں اور ادوار پر محیط اور زمان و مکان کی قیود سے ماوراء ہے، وجہ کائنات حضرت محمدﷺ سے والہانہ محبت کامل ایمان کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم ﷺ نے بنی نوع انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر قابل توقیر مقام سے روشناس کروایا،محسن کائنات حضرت محمد ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر دور کے بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نور محمد مرزا نے بھی خطاب کیا جبکہ چوہدری محمد اکبرعلی قادری،میاں عبدالقیوم، حبیب حسن، صفدر علی قادری، شہباز چیمہ، رانا نوید اقبال و دیگر نے نعت رسول مقبول ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نقابت کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جہانگیر رانا نے انجام دیئے۔

 اس موقع پر سی ای او جی ایچ سی ایل پرویز اقبال، جنرل مینجرز مظہر نوید، رانا اشتیاق احمد، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن، چیف انجینئرز آصف ندیم، شاہد نعیم چیمہ، مینجرز شیخ امان اللہ، امتیاز چیمہ، تنویر حسین ناگرہ، بوٹا گورائیہ، فیصل نفیس،گیپکو آفیسرز و انجینئرز ایسوسی ایشن و یونین عہدیدران،ایکسیئنز، ایس ڈی اوز، افسران و ملازمین کی کثیر تعدادموجود تھی۔چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ محسنِ کائنات حضور پاکﷺ کے احسانات کا بدلہ دینا حضرت انسان کے بس کی بات نہیں ہے ہمارے جسم کا لوں لوں آپ ﷺ کے احسانات تلے دبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو حسن و جمال کی جلوہ آرائیوں کا مرقع بنایا ہے عالم آفاق کے خارجی مظاہر قدم قدم پر دامن کش دل ہوتے ہیں۔ اگر چشم بصیرت سے دیکھا جائے تو ان مظاہر کائنات کی اصل نور محمدیﷺ ہے۔فرمان الہی ہے کہ جس دن نعمت الہٰی کا نزول ہو اس دن جشن منانا شکرانہ نعمت کی مستحسن صورت ہے۔اس موقع پر ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز نور محمد مرزا نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن کائنات حضرت محمد ﷺ نے ہمیں حق کا راستہ دکھایا،عشق نبی ﷺ ہمارے ایمان کی اساس ہے اور اس طرح کی محافل کا انعقاد قلب و روح کی تازگی اور تجدید ایمان کیلئے از حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ میلاد النبیﷺ در حقیقت یوم نجات ہے جہالت سے، غلامی کی زنجیروں سے، جھوٹے خداؤوں کی خدائی سے اور اُس انقلاب کی صبح نوید ہے جس نے انسانیت کے دامن سے ظلم و درندگی کے بدنما دھبوں کو صاف کر کے اُسے رحمت و رافت کے خوشبو دار اورسدا بہار پھولوں سے بھر دیا۔

Post a Comment

0 Comments