Ticker

10/recent/ticker-posts

گیپکوافسران و ملازمین کے63 بچوں کو سکالرشپ دینے کی منظوری

گیپکوافسران و ملازمین کے63 بچوں کو سکالرشپ دینے کی منظوری

گیپکواتھارٹی نے63 افسران وملازمین کے بچوں کومالی سال2.22-23کیلئے تعلیمی وظائف کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے،سکالر شپ گیپکو کے حاضر سروس،ریٹائرڈاورفوت شدہ افسران و ملازمین کے میٹرک سے ایم اے کے امتحانات میں 60فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو دی گئی ہے۔

مالی سال 2022-23کے دوران میٹرک سے ایم اے کے امتحانات میں 60فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ملازمین کے63 بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کی منظور ی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شکالرشپ کا بنیادی مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور مستقبل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی حاصل کریں۔مینجر ایڈمن محمد ذیشان ستار

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے63 افسران وملازمین کے بچوں کومالی سال2.22-23کیلئے تعلیمی وظائف کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔مذکورہ سکالر شپ گیپکو کے حاضر سروس،ریٹائرڈاورفوت شدہ افسران و ملازمین کے میٹرک سے ایم اے کے امتحانات میں 60فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں کو دی گئی ہے۔اس حوالے سے مینجر ایڈمن محمد ذیشان ستارنے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے مالی سال 2022-23کے دوران میٹرک سے ایم اے کے امتحانات میں 60فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے ملازمین کے63 بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کی منظور ی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شکالرشپ کا بنیادی مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور مستقبل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو محمد ایوب کی طرف سے گیپکو ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلقہ معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اورملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔اس موقع پرمحمد ذیشان ستارنے ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی مینجرزمحمد اظہر طور،انور علی ڈھڑ، سپرنٹنڈنٹ مسعود احمدبھٹی، اے پی ایس رانا اعجاز، نعمان علی شاہ،، محمد امین، ایان علی، جارج مسیح و دیگر ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبودسے متعلقہ کاموں کو بہترین طریقہ سے سر انجام دینے پر میری پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

Post a Comment

0 Comments